ٹرمپ معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر کیوں زور دے رہے ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے پر جلد دستخط پر اصرار کررہے ہیں جس کے بعد مختلف حلقوں میں ٹرمپ کی جلدبازی کی وجہ کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کے روز دستخط پر اصرار کر رہے ہیں، جس کی وجہ ان کی 80ویں سالگرہ بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے اپنی سیاسی کامیابیوں کو ذاتی تشہیر سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاہدے کو ایک علامتی پیش رفت کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب تہران نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی علامتی یا فوری نوعیت کی ڈیل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ معاہدے کے وقت کا ابھی تعین نہیں ہوا اور مذاکرات سے متعلق مختلف دعوے حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے بلکہ یہ زیادہ تر پروپیگنڈا اور ذہنی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا باقاعدہ اور شفاف طریقہ کار موجود ہے جس میں فریقین، ٹیمیں اور ثالث سب واضح ہیں، اس لیے غیر رسمی یا غیر مصدقہ دعوے قابلِ اعتبار نہیں سمجھے جاسکتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *