خوفناک واقعہ: پورنیہ میں شرابی نوجوان نے پک اَپ وین سے ایک درجن لوگوں کو روندا، 5 ہلاک، 8 زخمی

ذرائع کے مطابق نوجوان نشے کی حالت میں تھا اور اس نے معمولی تنازعہ کی وجہ سے کئی لوگوں کو اپنی پک اَپ وین سے کچل دیا۔ اطلاع کے مطابق ڈوکوا گاؤں میں ارون منی پنچایت بھون کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہ شراب کے نشے میں شور مچا رہا تھا۔ اسی کو لے کر اسے گاؤں کے کچھ لوگوں نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جاؤ۔

اسی بات کو لے کر تنازعہ بڑھ گیا اور ارون وہاں سے اپنے گھر گیا۔ گھر پر جاکر اس نے اپنا پک اَپ وین اسٹارٹ کیا اور اسے فُل اسپیڈ میں لے کر آیا۔ اس دوران سڑک کے کنارے جو بھی ملا اسے روندتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس دوران اس نے درجنوں لوگوں کو اپنا شکار بنایا اور بے رحمی سے انہیں کچلتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ بچے اور بزرگ کسی کو بھی اس نے نہیں بخشا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *