[]
حیدرآباد۔: تلنگانہ کے عادل آباد اور آصف آباد اضلاع میں ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح کے درمیان سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔کئی مقامات پر درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس اور 7ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔
سنگاریڈی ضلع کے بی ایچ ای ایل کے علاقہ میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔عادل آباد کے جینت اور بھیم پور میں اقل ترین درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آباد کے تمام منڈلوں پوچارا، بھوراج اور تاندرا میں درجہ حرارت 6.4 اور 6.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد نے عادل آباد اور آصف آباد کے میں سردی کی پیشن گوئی کی۔حیدرآباد اور اس کے متصل اضلاع میں، بی ایچ ای ایل کے علاقہ میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس کے علاوہ، حیدرآباد یونیورسٹی، سیری لنگم پلی منڈل، رنگاریڈی ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 9.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد اور کمرم بھیم آصف آباد کے ساتھ حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ضلع عادل آباد کے جینتھ اور پوچارا میں اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 6.3 اور 6.4 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
میڑچل ملکاجگری کے مولا علی اور ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 11.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع میدک کے توپران منڈل کے گاؤں اسلام پور میں درجہ حرارت 11.4 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ اس طرح اقل ترین درجہ حرارت شاد نگر اور کاپرا بلدیہ میں بالترتیب 12 اور 12.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔