[]

ریاض ۔ کے این واصف
مولانا غیاث احمد رشادی، بانی صدر “صفا بیت المال انڈیا” و “ممبر و محراب فونڈیشن انڈیا” نے یومیہ درس قرآن کے 2500 اقساط پورے کئے۔ مولانا رشادی کے اس کارنامے پر چیرمین حیدرآباد دکن کنکشن (HDC) سید وحید لطیف نے انھیں مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا مولانا رشادی جو ایک مصروف ترین شخصیت ہونے کے باوجود پچھلے 6 سال سے زائد عرصہ سے سلسلہ درس قرآنی کو جاری رکھا اور 2500 episodes مکمل کئے۔
مولانا کے بیان کی خاص بات ہے وہ بڑی سہل و سادہ زبان استعمال کرتے ہین جو ایک عام آدمی کو بھی آسانی سے سمجھ مین آتی ہے۔ مولانا رشادی کا چیریٹی کا کام بھی ہندوستان کے طول عرض مین پھیلا ہوا ہے۔ آپ نے دین و ملت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کیاہوا ہے۔