سفارت خانہ ہند ریاض میں تیسرا”ویر یودھاسمان دیوس” ۔ سابق فوجیوں کی تہنیت

[]

ریاض ۔ کے این واصف

فوج ہمارے سماج میں قابل فخر طبقہ ماناجاتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ حکومت بھی فوجی کارکنان کے لئے ہر سہولت فراہم کرنے کوشان رہتی ہے۔ یہ بات سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ ایمبیسی میں منعقد “ویر یودھا سمان دیوس” (Defense Day) کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے تقریب مین موجود سابق فوجیوں اور ان کی افراد خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سرحدوں کے محافظون کو خراج پیش کرنے کے لئے ہر سال ویر یودھا دیوس منایا جاتاہے۔

 

اس کے علاوہ 7 ڈسمبر کو Flag day اور 16 کو ہماری پچھلی جنگون مین حاصل ہوئی فتوحات کے لئے وجئے دیوس منایا جاتا ہے۔ ابتداء میں ڈیفنس اتاشی کرنل سربجیت سنگھ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ ہماری فوج اگر اتنی طاقتور نہ ہوتی تو آج ہندوستان کا نقشہ ایسا نہ ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ اندرون ملک کسی جگہ حالات بے قابو ہوجائیں یا کوئی علاقہ آفات سماوی کی زد میں آجائے تو ایسے علاقوں میں بھی فوجی بٹالین تعینات کئے جاتے ہیں۔ کرنل سنگھ نے وہان موجود سابق فوجیوں، ان کی فیمیلیز اور کمیونٹی کے افراد کا بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر انٹرنیشنل اسکول ریاض کے طلباء و طالبات نے ایک اسکڈ اور ڈانس پیش کیا۔ مسز فائزہ سلطان کے لکھے اور پیش کردہ اسکڈ love towards mother landنے سامعین کو آبدیدہ کردیا۔ اس تقریب سے سابق فوجی عہدیداران شنکر مان رائے، اقبال عابد اور اوما شنکر نائیک کے علاوہ پرواسی بھارتیہ ایوارڈی شہاب کٹوکاڈ اور صالحہ ناز نے بھی خطاب کیا۔ سفارت خانے کی جانب سے سابق فوجیوں اور کلچرل پروگرام پیش کرنے والے طلبا و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر “سمان” نام کے میگزین کی رسم اجراء بھی انجام دی گئی۔ اور we for veteran کے عنوان سے ویڈیو بھی دیکھائی گئی۔ ابتداء میں ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے جاری پیام کا ویڈیو بھی پیش کیا گیا۔ اس تقریب مین دیگر ممالک کے سفارتکار، نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، ایمبیسی اسٹاف اور انڈین کمیونٹی

 

کے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ سربجیت سنگھ کے ہدیہ تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *