[]
مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ممبرا علاقہ میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے فون پر ‘تین طلاق’ دے دی، کیونکہ وہ صبح کی سیر ( مارننگ واک) کے لئے اکیلی گئی تھی۔
جس پر پولیس نے 31 سالہ شخص کے خلاف اس کی بیوی کو ‘تین طلاق’ (فوری طلاق) دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے
پولیس افسر رویندرا پکھالے کے مطابق، خاتون کی شادی علی غوری خان نامی شخص سے 27 جنوری 2024 کو ہوئی تھی۔ وہ حاملہ تھی اور کچھ وقت کے لیے اپنے والدین کے گھر ممبرا آئی ہوئی تھی۔ جب وہ 10 دسمبر کی صبح مارننگ واک کے لیے نکلی تو اس کے شوہر نے فون کرکے کہا کہ میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں۔
جس پر خاتون مارننگ واک سے فوری اپنے گھر پہنچ گئی۔ دوبارہ اس شخص نے بیوی کو فون کرتے ہوئے فون کا اسپیکر آن کرنے کے لئے کہا۔ جب اس نے اسپیکر آن کیا تو اس نے فون پر ہی سسر اور ساس کی موجودگی میں طلاق دے دی ۔
متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ یہ معاملہ 2019 میں تین طلاق پر پابندی کے بعد قانونی کارروائی کا حصہ ہے۔