گورنر تلنگانہ نے اے بی وی پی کی 43ویں ریاستی مہاسبھا کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ جشنودیوورما نے تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع مستقر میں آج سے تین دن تک جاری رہنے والی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی)کی 43ویں ریاستی مہاسبھا کے افتتاحی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ابتداء میں اے بی وی پی کے ریاستی لیڈروں نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر نے پروگرام کا آغاز کیا۔

قبل ازیں گورنرنے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر منو چودھری، انچارج پولیس کمشنر اکھل مہاجن، اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی، جہاں ان کا استقبال پھولوں کے گلدستے کے ساتھ کیا گیا۔

اس پروگرام میں اے بی وی پی کے اکھل بھارتیہ تنظیمی سکریٹری اشیش چوہان اور اے بی وی پی کے ریاستی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *