[]
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ملوگو ضلع واجیڈو سب انسپکٹر ہریش کی خودکشی کے معاملہ میں ایک خاتون کو خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ وینکٹا پورمسرکل انسپکٹر بنڈاری کمار نے ان تفصیلات کا انکشاف کیا۔
اس ماہ کی 2 تاریخ کو صبح سب انسپکٹر ہریش نے واجیڈو منڈل میں ایک ریزارٹ میں اپنی سرویس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ اس وقت سوریہ پیٹ ضلع کے چلوکورو منڈل کے دودیا تانڈہ سے تعلق رکھنے والی انوشا کو جو وہاں آئی تھی اس کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ وہ ایک کالج میں ایڈمن سٹاف کے طور پر کام کر رہی ہے۔
تقریباً سات ماہ قبل ایک رانگ کال کے ذریعہ ان دونوں کے درمیان تعارف ہوا۔ خاتون کا خیال تھا کہ اگر وہ سب انسپکٹر سے شادی کر لے گی تو اس کی زندگی بہتر ہوجائے گی۔ اس نے سب انسپکٹر سے قربت بڑھائی اور ہریش پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنےلگی۔ جب اس نے انکار کیا تو خاتون نے اسے یہ کہتے ہوئے ہراساں کیا کہ وہ میڈیا اور اس کے اعلیٰ حکام سے یہ کہے گی کہ سب انسپکٹر نے اس کے
ساتھ جنسی زیادتی کی اور شادی سے انکار کردیا۔ اس صورتحال میں سخت پریشان ہریش نے خودکشی کر لی۔ اس سلسلے میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔