اسرائیلی جرائم سے نمٹنے کے لئے منصفانہ عدالتی میکانزم کی ضرورت ہے، ایران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اسرائیلی حکام کے جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اور منصفانہ بین الاقوامی میکانزم کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حالیہ فیصلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی حکام کے مواخذے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور قانونی چیلنجوں پر تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صہیونی رجیم کے جرائم پیشہ حکام کے مواخذے کے لئے  ایک منصفانہ ٹریبونل کی ضرورت ہے۔

غریب آبادی نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری کو ایک تاخیری اقدام قراد دیتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کے لئے قانونی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عدالت انصاف کے نفاذ کا طریقہ کار غیر موئثر ہے، جس میں صیہونی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوئی گارنٹی موجود نہیں ہے، خاص طور پر اگر وہ عدالت انصاف کے رکن ممالک کے سفر سے گریز کریں۔ 

انہوں نے صیہونی حکام کی گرفتاری کے حکم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے موئثر مواخذے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں شفاف بین الاقوامی میکانزم کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *