’اتل سبھاش نے خودکشی نہیں کی، ان کا قتل کیا گیا‘، اتل کی وکیل نے کیا بڑا انکشاف

اتل کی وکیل پریا جین نے  جو بیا ن دیا ہے اس نے پورے معاملے میں نیا موڑ لا دیا ہے ۔ پریا جین نے کہا ہے کہ اتل سبھاش نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی انجینئر اتل سبھاش کی خودکشی کے بعد ان کے اہل خانہ انصاف کی التجا کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کی وکیل پریا جین نے بڑا بیان دیا ہے۔ پریا جین نے کہا ہے کہ اتل سبھاش نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے پریا جین نے عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ تھری ایڈیٹس میں ایک طالب علم نے خودکشی کرنے سے پہلے آئی کوٹ (I Quit) لکھا تھا اور عامر خان نے بومن ایرانی کے کردار کو بتایا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔

پریا جین نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسے قوانین موجود ہیں جو پرانے وقتوں کو ذہن میں رکھ کر بنائے گئے تھے، لیکن یہ 2024 ہے اور ایسے قوانین ملک میں اب بھی موجود ہیں جو پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اتل سبھاش کے معاملے کی بات کریں تو آپ دیکھیں گے کہ جج نے کس طرح ہنستے ہوئے کہا کہ اگر آپ اتنا کماتے ہیں تو آپ اتنے پیسے دے سکتے ہیں، اس لیے عدالتوں میں صنفی حساسیت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

اتل سبھاش پیشے کے لحاظ سے اے آئی انجینئر تھے۔ سال 2019 میں ان کی شادی نکیتا سنگھانیہ سے ہوئی۔ لیکن الزام ہے کہ طلاق کے بعد ان کی بیوی نے ان سے 3 کروڑ روپے مانگے تھے۔ سبھاش کی بیوی نے بھی ان کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے تھے۔

اس سب کے بعد اتل سبھاش نے 24 صفحات کا خودکشی نوٹ لکھا اور ایک گھنٹہ 21 منٹ کا ویڈیو بھی بنایا۔ اس میں اس نے اپنی بیوی کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے بارے میں بتایا تھا۔ ویڈیو میں اس نے اپنی اہلیہ اور اس کے گھر والوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی اور اس کے اہل خانہ نے ان سے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے بچے سے مل سکیں۔ اس کے بعد اتل سبھاش کی خودکشی کی خبر آئی اور اس معاملے نے پورے ملک کی توجہ مبذول کرائی۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *