حیدر آباد بھگدڑ واقعہ: مشہور و معروف اداکار اَلو ارجن کو پولیس نے کیا گرفتار، تھانے میں ہوئی پوچھ تاچھ

گزشتہ 4 دسمبر کو فلم ’پشپا-2‘ کی اسکریننگ کے دوران ایک تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی، اس موقع پر اَلو ارجن بھی موجود تھے اور بھگدڑ کے سبب ایک 35 سالہ خاتون کی موت بھی ہو گئی تھی۔

اَلو ارجن، تصویر ایکس (@alluarjun)

اَلو ارجن، تصویر ایکس (@alluarjun)

اَلو ارجن، تصویر ایکس (@alluarjun)

user

جنوبی ہند کے سپر اسٹار اَلو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ ان دنوں سنیما ہال میں خوب دھمال مچا رہی ہے۔ یہ فلم اب تک کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے اور لوگوں کا اب بھی بھرپور پیار مل رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ فلم کئی نئے ریکارڈ قائم کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن اس درمیان اَلو ارجن کے چاہنے والوں کے لیے ایک انتہائی بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ مشہور و معروف اداکار اَلو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر میں رواں ماہ کے اوائل میں ہوئی بھگدڑ سے جڑے معاملے میں اَلو ارجن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انھیں پوچھ تاچھ کے لیے چکڑپلی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان سے 4 دسمبر کو فلم ’پشپا 2‘ کی اسکرینگ کے دوران تھیٹر میں ہوئی بھگدڑ سے متعلق کچھ سوالات کیے گئے۔ اس بھگدڑ میں 35 سالہ ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی، جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔ دونوں کو فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ بیٹے کی حالت کو سنگین بتاتے ہوئے اس کا علاج ڈاکٹروں نے جاری رکھا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ہی اَلو ارجن، ان کے باؤنسر اور سندھیا تھیٹر کے خلاف حیدر آباد کے چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا۔

کچھ لوگوں کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر سندھیا تھیٹر میں پیش آئے واقعہ کے لیے الو ارجن کس طرح ذمہ دار ہیں؟ دراصل سندھیا تھیٹر کی طرح ہی دیگر کئی تھیٹرس میں ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ ہوئی تھی، لیکن سندھیا تھیٹر کا معاملہ بہت مختلف تھا۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہاں اَلو ارجن کی شرکت کے سبب ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ گئی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ اَلو ارجن اور سندھیا تھیٹر کے مالک کو ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ اسکریننگ کے وقت بھیڑ اتنی زیادہ ہوگی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اَلو ارجن کے پہنچتے ہی وہاں بھگدڑ کی حالت پیدا ہو گئی اور ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ اس معاملے میں خوب ہنگامہ ہوا اور الو ارجن نے اس واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے متاثرہ کنبہ سے معافی مانگی اور ساتھ ہی معاوضہ و علاج کا وعدہ بھی کیا۔ اداکار نے متاثرہ کنبہ کو بطور مدد 25 لاکھ روپے بھی دیے۔ اس کے باوجود ان کے خلاف کیس درج ہوا اور آج پولیس انھیں گرفتار کر تھانے لے گئی اور پوچھ تاچھ بھی کی۔

پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ بھگدڑ کا ذمہ دار سندھیا تھیٹر مینجمنٹ کو بتایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھیٹر مینجمنٹ نے الو ارجن کے آنے کی جانکاری انھیں نہیں دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الو ارجن اپنے باؤنسر کے ساتھ اندر جا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *