گردوں کے امراض کے علاج کیلئے حیدرآباد بہترین مقام : ڈاکٹرشعیب احمدخان 

حیدرآباد(پریس نوٹ)گردوں کے امراض کے بہتر علاج کے لئے ہندوستان ایک بہترین ملک ہے اور حیدرآباد اس شعبہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

 

حیدرآباد میں نِت نئی ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اِن امراض سے لڑنے اور مریضوں کو راحت پہنچانے کا کام جاری ہے۔ اِن خیالات کا اِظہار ڈاکٹر شعیب احمد خان(ڈائرکٹر آف نیفرالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ سرویسیس اور SAP کڈنی سنٹر سالارجنگ کالونی) نے ملیشیاء میں منعقدہ شعور بیداری پروگرامس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

وہ ”گردوں کے امراض اور اِن کا علاج“ پر شعور بیدرای پروگرامس کے تحت مختلف ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل اُنہوں نے نامیبیا کا بھی کامیاب دورہ کیا تھا۔ملیشیاء میں اپنے دورہ کے دوران ڈاکٹر شعیب احمد خان نے ”نیشنل کِڈنی فاونڈیشن، ملیشین کِڈنی سنٹرس کا کامیاب دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا بھی معائنہ کیا

 

۔ اُنہوں نے وزیراعظم ملیشیاء انور اِبراہیم سے خیر سگالی ملاقات کی اور اپنی جانب سے چلائی جارہی مہم سے اُنہیں واقف کروایا۔ وزیراعظم انور اِبراہیم نے اس موقع پر اُن کے مشن کی ستائش کی اور اُنھیں بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر شعیب احمد خان(ڈائرکٹر آف نیفرالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ سرویسیس اور SAP کڈنی سنٹر)نے مختلف ڈائیلاسیس سنٹرس کا بھی معائنہ کیاجہاں کڈنی کے مریضوں کو ڈائیلاسیس فراہم کیا جارہا تھا۔ اس میڈیکل دورے کا ایک اور مقصد حکومتی سطح پر کڈنی مریضوں کو علاج کی غرض سے حیدرآباد لانا، اور ٹرانسپلانٹ سرویسیس کو بھی یقینی بنانا ہے، تاکہ تلنگانہ ریاست میں ہیلت ٹورزم کو بھی فروغ دیا جائے

 

۔ ڈاکٹر شعیب احمد خان کے ہمراہ ڈاکٹر نیاز احمد خان(چیئرمین SAP Group)اور ڈاکٹر محمد عاقب احمد خان(منیجنگ ڈائرکٹر SAP Group)بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *