پارلیمنٹ پر حملہ کی برسی: وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کا شہداء پارلیمنٹ کو خراج تحسین

[]

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی، صدر دروپدی مرمو اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کہا، “2001 کے پارلیمنٹ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام۔ ان کی قربانی ہمیشہ ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ترغیب دے گی۔ ہم ان کے حوصلے اور قربانی کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *