کرنول میں حج 2025 کے حوالے سے ترغیبی و تربیتی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد

کرنول 12 جنوری:التوکل ٹورز اینڈ ٹریولز اور المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز کے زیر اہتمام حج 2025 کے حوالے سے ایک اہم ترغیبی و تربیتی اجلاس آج B.A.S فنکشن ہال، کرنول میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد مقررین نے حج کی اہمیت، اس کے انتظامات، اور حاجیوں کی خدمت میں منتظمین کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

اجلاس کی صدارت التوکل ٹورز اینڈ ٹریولز کے معزز رہنما ایم مشتاق احمد اور المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز کے مینیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض علی نے مشترکہ طور پر کی۔ اس اجلاس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ تلگو مقامی میڈیا اور ابراہیم کرار (ٹی نیوز) نے بھی اس موقع کو کور کیا، جس نے پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔

 

حافظ محمد فیاض علی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا:“حج ایک اہم فریضہ ہے، اور اس کو درست طریقے سے انجام دینے کے لیے کسی تجربہ کار اور دین دار رہنما کی رہنمائی بہت ضروری ہے۔ الحمدللہ، ہم حاجیوں کے ساتھ پورے سفر کے دوران رہتے ہیں اور حج کے تمام ارکان کی مکمل رہنمائی کرتے ہیں، تاکہ حاجی سکون کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ المیزان ٹورز اینڈ ٹریولز کی منفرد خصوصیات میں شامل ہے کہ حج کے دنوں میں قافلہ اپنی ذاتی بس استعمال کرتا ہے، جو حاجیوں کے لیے سفر کو بے حد آسان اور سہولت بخش بناتا ہے۔اجلاس کے دوران ایک حاجی، جنہوں نے المیزان کے ساتھ عمرہ کا سفر کیا تھا نے بتایا:

 

“ہماری چار نسلوں نے المیزان کے ساتھ عمرہ کا سفر کیا ہے۔ میرے والد، میرے دو بیٹے، اور اب میرے پوتے بھی المیزان کے ذریعے عمرہ کر چکے ہیں۔ ان کے انتظامات ہمیشہ مثالی اور بے عیب رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔”منتظمین نے اجلاس میں اعلان کیا کہ حج 2025 کے لیے صرف 50 نشستیں دستیاب ہیں، اور خواہشمند افراد سے گزارش کی گئی کہ وہ جلد از جلد التوکل ٹورز، کرنول آفس یا المیزان، مساب ٹینک، حیدرآباد سے رابطہ کرکے اپنی بکنگ مکمل کروائیں۔

 

اختتام پر دنیا کے مسلمانوں، خصوصاً بھارت کے مسلمانوں کے حالات کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے بعد تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔منتظمین نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حج 2025 کو ایک یادگار اور بابرکت تجربہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *