لکھیم پور کھیری میں دردناک حادثہ، صلاحیت سے زیادہ گنّا لے کر جا رہا ٹرک پلٹا، 3 بچوں کی موت، ایک شدید زخمی

دھورہرا کوتوالی علاقہ کے دیوی پوروا گاؤں واقع گنّا خرید مرکز سے گنّے سے بھرا ٹرک گووند شگر مل ایرا جا رہا تھا، اس میں صلاحیت سے زیادہ گنّا لدا ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹیگنہا گاؤں میں یہ پلٹ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

لکھیم پور کھیری کے دھورہرا علاقہ میں آج انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 3 معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔ دھورہرا کے دیوی پوروا گنّا سنٹر سے اوور لوڈیڈ گنّا بھر کر گووند شگر مل ایرا جا رہا ٹرک ٹیگنہا گاؤں میں بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ حادثہ پیر کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ ٹرک کے نیچے دبنے سے 3 بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک دیگر بچہ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے زخمی بچے کو سی ایچ سی علاج کے لیے بھیجا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھورہرا کوتوالی علاقہ کے دیوی پوروا گاؤں واقع گنّا خرید مرکز سے گنّے سے بھرا گووند شگر مل ایرا جا رہا تھا۔ ٹرک پر صلاحیت سے زیادہ گنّا لدا ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹیگنہا گاؤں میں وہ پلٹ گیا۔ سڑک کنارے کھڑے 4 بچے اس ٹرک کے نیچے دب گئے۔ پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر آناً فاناً ہائیڈرا مشین سے گنّا ہٹوانے کے بعد بچوں کو نیچے سے نکالا۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں 7 سالہ عائشہ کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ سی ایچ سی دھورہرا بھیجے گئے 4 سالہ روحان اور ایک دیگر 4 سالہ بچہ نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ 11 سالہ فرحین سنگین طور پر زخمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔ سرکل افسر پریتم پال سنگھ کا اس حادثہ کے بارے میں بیان سامنے آیا ہے، انھوں نے 3 بچوں کی موت سے متعلق تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *