شدید زلزلہ سے پھر لرز اٹھا جاپان، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 درج، سنامی کا الرٹ جاری

ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی، جاپان کی زلزلہ نگرانی ایجنسی این ای آر وی نے بتایا کہ زلزلہ ہیوگا-ناڈا ساگر میں آیا، میاجاکی اور کوچی علاقوں کے لیے سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئیزلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

دنیا میں لگاتار آ رہے زلزلوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ تازہ زلزلہ پیر کے روز جاپان کے کیوشو شہر میں آیا، اور یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی ہے جس نے سنامی کا اندیشہ بھی پیدا کر دیا ہے۔ زلزلہ سے متعلق جانکاری ایسو سی ایٹیڈ پریس (اے پی) نے ملک کے موسمیاتی سائنس ایجنسی کے حوالے سے دی ہے۔

افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق کئی علاقوں کے لیے سنامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس زلزلہ کی وجہ سے فی الحال کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ایسی خبریں ضرور سامنے آئیں ہیں کہ زلزلہ کے بعد میاجاکی میں 20 سنٹی میٹر اونچی سنامی دیکھی گئی۔

ای ایم ایس سی (یوروپین میڈاٹیرانین سسمولوجیکل سنٹر) کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ جاپان میں زلزلہ کی نگرانی کرنے والی ایجنسی این ای آر وی کا کہنا ہے کہ زلزلہ ہیوگا-ناڈا ساگر میں آیا۔ علاوہ ازیں جاپان موسمیاتی سائنس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ میاجاکی علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق رات 9.29 بجے آیا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اس کی شدت جاپانی پیمانے 0 سے 7 کے مطابق 5 سے کم تھی۔ اس درمیان میاجاکی اور کوچی علاقوں کے لیے سنامی سے متعلق الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *