مقبوضہ بیت المقدس میں بس پر فائرنگ، پانچ صہیونی ہلاک اور زخمی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

فلسطینی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ایک صہیونی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی حصے میں واقع قصبے النفق میں چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *