پی وی کے این گورنمنٹ کالج اٹانامس چتّور میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر جیون جیوتی، ڈاکٹر حافظ محمد انور حسین‘ صدر ِ شعبہئ اردو‘ وائس پرنسپل، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر اور دیگر شعبوں کے صدور نے سیمینار کا اعلامیہ اور تعارفی کتابچہ 10جنوری2025،بروز جمعہ کو جاری کیا۔ یہ سمینار ”ضلع چتور میں اردو کی صورت حال“ کے موضوع پر شعبہ اردو، پی وی کے این گورنمنٹ کالج (اٹانامس)، چتّور، آندھرا پردیش کی جانب سے 23 جنوری 2025ء کو منعقد کیا جا رہا ہے۔سمینار کی مجلس مشاورت میں پروفیسر قاسم علی خان‘ پروفیسر محمد نثار احمد، پروفیسر محمد امین اللہ، ڈاکٹر اے محی الدین باشاہ، ڈاکٹر عبد الغفار اور ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری شامل ہیں۔ اس سمینار میں ڈاکٹر حافظ محمد انور حسین کی تصنیف ”اردو کے منتخب سفرناموں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ“ کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ اس سمینار میں ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری، ڈاکٹر محمد یاسر، ڈاکٹر محمد نقی اللہ خان، ڈاکٹر آر ایس رحمت اللہ، ڈاکٹر ظہیر دانش عمری،ڈاکٹر شیخ نور اللہ، سردار ساحل، انور ہادی، ستار فیضی، ڈی نظام الدین، ڈاکٹر مغل امجد علی بیگ، ڈاکٹر شیخ فاروق باشا عمری، ڈاکٹر محمد فیض اللہ اور دیگر مقالہ نگار اپنے مقالات پیش کریں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ پروفیسر قاسم علی خان پیش کریں گے۔ ڈاکٹر حافظ محمد انور حسین نے مقالہ نگاروں سے خواہش کی ہے کہ ضلع چتور میں اردو زبان و ادب کی صورت حال اور خاص طور پر اردو ذریعہ تعلیم کے اسکولوں اور کالجوں کی صورت حال پر مقالات پیش کیے جائیں۔