اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی کا متفقہ مطالبہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے تقریبا متفقہ طور پر غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں تمام فریقین سے فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی سرگرمیوں کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی نے اونروا کی مکمل حمایت کے لیے ایک قرارداد منظور کی، جس میں ۱۵۹ ووٹ حق میں، ۹ مخالف اور ۱۱ غیر حاضر رہے۔ اس قرارداد میں اونروا کے ذریعے فلسطینی پناہ گزینوں کو انسانی خدمات فراہم کرنے کے اہم مشن پر زور دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *