نوجوان روزگار فراہم کرنے والے بنیں نہ کے لینے والے ; میسکو کے اورینٹیشن پروگرام سے عبید اللہ کوتوال کا خطاب

[]

حیدرآباد(پریس نوٹ) عبید اللہ کوتوا ل چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ و نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے میسکو کالج کے ایم بی اے و ایم سی اے کے طلبہ کے اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صر ف روزگارحاصل کرنا نہیں ہونا چاہئے۔

 

انہو ں نے کہاکہ ہم کو خود اپنے طورپرروزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہئے اور دوسروں کوبھی روزگار فراہم کرنا چاہئے۔ آپ صرف سند حاصل کرنے کیلئے تعلیم حاصل کرتے ہیں تو یہ سماج پر بوجھ ہے۔تعلیم غربت کے خاتمے کیلئے حاصل کرنا چاہئے

 

۔ایم بی اے و ایم سی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دنیا میں کوئی بھی مقام پر روزگار حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ اپنی صلاحیتوں کو اچھے سے پروان چڑھائیں۔انہوں نے اس بات کی کافی سراہنا کی کہ میسکو ایم سی اے کالج کے ایک طالب علم کے بنائے گئے ایپ کو ایک کروڑ میں خریدا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کئی اسکیما ت ہیں جس سے آ پ خود روزگار پیدا کرسکتے ہیں۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے سبسیڈی لون دیا جاتا ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔15 لاکھ قرض پر 7لاکھ روپئے سبسیڈی دی جاتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ میسکو کا لج کے تعاون سے خواتین کیلئے مہندی ڈیزا ئن اور ٹیلرنگ کے کورسس شروع کئے جائیں گے

 

۔میسکو کے ذمہ داران کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند دردمند ڈاکٹراؤں نے اپنے پیشہ طب کو چھوڑ کر قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر اس ادارہ کو قائم کیا ہے۔ ان اداروں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو ان کا مقصد ضائع ہوجائے گا۔ انہوں نے طلبہ کو تیقن دیا انہیں اقلیتی کارپوریشن سے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اورسیس اسکالرشپ بھی طلبہ کیلئے موجود ہے

 

جس میں بہت ہی شفافیت کے ساتھ مستحق لوگوں کواسکالرشپ دی جاتی ہے۔ڈاکٹر افتخارالدین (سکریٹری میسکو و چیرمین میسکو کالجس) نے کہا کہ مینجمنٹ کورس بھرپور چیلنجس کا حامل ہے۔آپ کو ایسے چیلنجس کا خوشی خوشی مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایم بی اے طلبہ کو خبر دار کیا کہ وہ رسپشن یا کلریکل جاب کے بجائے انتظامی عہدوں کو حاصل کرنے کے لیئے سخت محنت کریں اورکمیونیکیشن اسکلس میں مہارت حا صل کریں۔

 

انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور آپ کے والدین نے جو محنت کی ہے،اس کا انعام اچھے عہدے حاصل کرتے ہوئے دیں۔ والدین کی عزت کریں تو سماج خود بہ خود آپ کی عزت کرے گا۔ ڈاکٹر سید ظفر اللہ ہاشمی (جوائنٹ سکریٹری میسکو و کنوینر میسکو کا لجس) نے کہا کہ میسکو شام کے اوقات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس،مشین لرننگ و ڈیٹا مینٹنگ کے کورسس شروع کئے جائیں گے

 

۔ابتداء میں ڈاکٹر صالحہ فردوس پرنسپل نے کہا کہ میسکو کالج کاشمار قدیم کالجس میں ہوتا ہے۔ جہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ یہاں کے طلبہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ ہر سال کالج کے شاندار نتائج آتے ہیں۔

 

کالج کی لائبریری میں بہترین کتابوں کا ذخیرہ ہے۔ڈاکٹر فیضان سعید کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ڈاکٹر امتہ المحبوب نے کاروائی چلائی۔پروگرام کا اختتام قومی ترانے کیساتھ ہوا۔ اس موقع پراساتذہ، طلبہ اوردیگرموجودتھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *