ہندو پریشد کے پروگرام سے الٰہ آبادہائی کورٹ جج کا خطاب

[]

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر شیکھر یادو نے کہا ہے کہ یکساں سیول کوڈ کا اصل مقصد سماجی ہم آہنگی‘ صنفی مساوات اور سیکولرازم کو بڑھاوا دینا ہے۔ جج نے اتوار کے دن الٰہ آباد ہائی کورٹ کے لائبریری ہال میں وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) لیگل سل و ہائی کورٹ یونٹ کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 انہوں نے کہا کہ یو سی سی پر ملک میں عرصہ سے بحث ہورہی ہے۔ وی ایچ پی کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کا مقصد مختلف پرسنل لاز کو ہٹادینا ہے۔ وی ایچ پی کے قومی کوکنوینر ابھیشیک آترے نے وقف ترمیمی قانون پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش ایک اور کشمیر جیسا لگ رہا ہے۔ ہمیں اپنی شناخت بچانے کے لئے متحد رہنا ہوگا۔ جونپور‘ سلطان پور‘ پرتاپ گڑھ‘ امیٹھی‘ پریاگ راج‘ کوشمبی‘ بھدوئی‘ مرزاپور‘ چنڈولی‘ سون بھدرا‘ غازی پور اور وارانسی کے وشوا ہندو پریشد ورکرس نے کنونشن میں شرکت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *