شام سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ

[]

نئی دہلی: شام میں خانہ جنگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے فوج نے ہار مان لی جس کے نتیجہ میں شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہوگئی اور وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ باغیوں کی قیادت کرنے والی تنظیم حیات تحریر الشام نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے ہیں اور انہوں نے دارالحکومت دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

 

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اسد کے فرار ہونے کے بعد سے پورا شام آزاد ہو چکا ہے۔ حیات تحریر الشام تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ایک باب ختم ہو گیا ہے اور ایک نیا باب شروع ہونے والا ہے۔باغی گروپ کے رہنماؤں نے ملک کے سرکاری ٹی وی چینل اور ریڈیو پر بھی اعلان کیا کہ شام میں اسد حکومت ختم ہو گئی ہے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

 

باغی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے اسد آمریت کے ہاتھوں بے گھر اور قید ہیں اب وطن واپس آسکتے ہیں تاہم حکومتی عہدیداروں کی جانب سے اسد کی ملک سے روانگی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دارالحکومت دمشق میں باغیوں

 

کے داخل ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے مرکزی چوک میں جشن مناتے ہوئے آزادی کے نعرے لگائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *