اننت ناگ میں 3 منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج، ایک دھوکے باز پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تین بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور پی ایس اے کے تحت ایک دھوکہ باز کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے تین بدنام زمانہ منشیات فروشں کے خلاف این ڈی ی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں اور ایک عادی دھوکہ باز کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے منشیات فروشوں کی شناخت زبیر احمد گنائی ولد محمد مضان گنائی ساکن گنڈ بگ سیر ہمدان جو پولیس اسٹیشن مٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں ملوث ہے جس سے بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا تھا،بشیر احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکن گوپال پورہ مٹن جو پولیس اسٹیشن مٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں ملوث ہے اور سرتاج احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن تلہ خان بجبہاڑہ جو پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس میں ملوث ہے، کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مزید برآں اننت ناگ پولیس نے ایک بدنام زمانہ دھوکہ باز کو ی ایس اے کے تحت حراست میں لیا ہے۔

گرفتار شدہ دھوکہ باز کی شناخت بلال احمد لون عرف ڈاکٹر ولد محمد اکبر لون ساکن مراتگام ہندوارہ کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘بلال احمد لون متعدد دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے جانا جاتا ہے اور وہ عوامی پریشانی کا باعث بنا ہے’۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *