[]
جگتیال۔باپ اور بیٹی نے ایک ہی دن لا گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے مٹپلی سے تعلق رکھنے والےسرینواس اور ان کی بیٹی کاویہ نے ایک ہی دن ایل ایل بی کورس مکمل کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ دونوں نے تلنگانہ بار کونسل میں بھی ایک ہی دن ہفتہ کے روز اندراج کرایا۔ 50 سالہ سرینواسنے مٹپلی میں فلیکسی شاپ چلاتے ہوئے شاتواہنہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی میں ڈگری حاصل کیا۔ ان کی بیٹی کاویہ نے دہلی کی سنٹرل یونیورسٹی سے ایل ایل بی ڈگری حاصل کی۔
چونکہ والد بیٹی دونوں ایک ہی وقت میں وکیل بن گئے جس پر ارکان خاندان اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان تمام نے باپ اور بیٹی کو مبارکباد دی۔