پولینڈ میں ناٹو کی جوہری تنصیبات کے خلاف روس کا انتباہ

[]

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے انتباہ دیا کہ پولینڈ کی سرزمین پر ناٹو کی جوہری تنصیبات اگر مستقل طور قائم رہیں تو یہ روس کے لیے فوجی ہدف بن سکتی ہیں۔

ناٹو کے مشترکہ جوہری مشنز کی توسیع، قطع نظر اس کے کہ وہ کون سا ملک یا ممالک ہوں گے جو اس میں شامل ہوں گے، خالصتاً غیرمستحکم نوعیت کی ہے اور درحقیقت دھمکی آمیز ہے۔

“ روس کی خبررساں ایجنسی تاس کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ روسی سرحدوں کے قریب ناٹو ممالک کے مشترکہ جوہری مشنز کی پہنچ سیکورٹی خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

میں مستقل تعیناتی کی بات بھی نہیں کررہا ہوں جس پر ورسا میں جلد بازی میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اسی لیے وہ تمام سیاستداں جو اپنی خود کی وجوہات کے لیے پولینڈ میں اور اس کے آگے اس طرح کی اسکیم پر جوش و خروش سے تبادلہ خیال کررہے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اس سمت میں تبدیلیاں پولینڈ کی سیکورٹی میں اضافہ نہیں کرے گی بلکہ مماثل تنصیبات یقینا نشانہ بنیں گی۔ وہ ہماری فوجی منصوبہ بندی میں مقدم رہیں گی۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *