پوپ فرانسس کی غزہ کے عوام کی حمایت، صہیونی حکومت سیخ پا

مہر خبررسان ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والوں کی حمایت کے بعد غاصب صہیونی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سامنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے لہذا فوری طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

پوپ فرانسس کے خطاب کے بعد صہیونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں ویٹیکن کے سفیر کو طلب کرکے پوپ کے بیان پر احتجاج کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *