مدھیہ پردیش: کھرگون میں مزدوروں سے بھری گاڑی الٹ گئی، 27 زخمی، گُنا میں نائب تحصیل دار سڑک حادثہ میں شدید زخمی

مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ مہیشور تحصیل کے جام گھاٹ کے پاس کل شام تقریباً 7 بجے مزدوروں سے بھری ایک پک اَپ گاڑی اُلٹ گئی۔ اس حادثے میں 27 افراد زخمی ہو گئے۔ غنیمت رہی کہ گاڑی الٹنے کے بعد ریلنگ سے ٹکرا کر رک گئی نہیں تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خطرہ تھا۔

واقعہ کے سلسلے میں ایس پی دھرم راج مینا نے بتایا کہ پک اَپ گاڑی مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی۔ جائے وقوع پر ہی وہ گشت کر رہے تھے۔ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی کو کھائی کی طرف موڑنے کے بجائے ریلنگ سے ٹکرا دیا جس سے گاڑی اُلٹ گئی لیکن اگر گاڑی کھائی کی طرف الٹ جاتی تو ایک خوفناک واقعہ پیش آ سکتا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *