[]
آج بتاریخ 25 اپریل 2024ء بروز جمعرات تین بجے دن بس اسٹانڈ کے پاس صفا بیت المال کریم نگر کے *آبدار خانہ* کا آغاز ہوا۔
اس موقع پر ریاست کے مقبول ومعروف عالم دین، استاذ الاساتذہ *حضرت مولانا سید احمد ومیض صاحب ندوی نقشبندی مدظلہ* ( استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد،خلیفہ حضرت مولانا پیر ذولفقار احمد نقشبندی مدظلہ) نے دعا فرمائی، اور اس عظیم خدمات پر صفا بیت المال کریم نگر کی ستائش کی۔
*حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب* جنرل سیکریٹری صفا بیت المال کریم نگر نے صفا کے آبدار خانوں سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔ اور کہا کہ بس اسٹانڈ پر موسم گرما میں سینکڑوں لوگ پیاس کی شدت میں ٹھنڈے پانی سے سیراب ہوتے ہیں اور تقریبا روانہ 120 پانی ٹھنڈے کیان یہاں استعمال ہوتے ہیں۔
*مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب* صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر نے کہا کہ بس اسٹانڈ پر چوں کہ روزانہ سینکڑوں مسافرین کی آمد و رفت ہوتی ہے ، جس میں بڑی تعداد غیر مسلموں کی بھی ہوتی ہے، مسافرین صفا بیت المال کے آبدا خانہ سے پیاس بجھاتے ہیں اور غیر مسلم بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہیں، محکمۂ پولیس کی جانب سے بھی اس خدمت پر بھر پور تعاون حاصل رہتا ہے ۔ بس اسٹانڈ پر گزشتہ کئی سالوں سے آبدار خانہ کا نظام موسم گرما میں رہتا ہے اس لیے لوگوں کو اس کا انتظار بھی رہتا ہے۔
اس موقع پر *حافظ عبد الحکیم خان صاحب* نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر، *مفتی محمد صادق حسین قاسمی* جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، *مولانا محمد حیدر صاحب اسعدی* نمائندہ منبر ومحراب فاؤنڈیشن کریم نگر ، *مفتی محمد شاداب تقی صاحب قاسمی* جنرل سیکریٹری القلم فاؤنڈیشن کریم نگر ، *مفتی محمد سرور صاحب قاسمی* حیدرآباد ، *حافظ محمد اسماعیل صاحب* شعبہ کمپیوٹر صفا بیت المال کریم نگر موجود تھے۔