[]
نئی دہلی: روسی فوج کے ہاتھوں پھنسے 10 ہندوستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور روسی حکومت نے بقیہ لوگوں کی رہائی کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اسی طرح ایران کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تجارتی جہاز پر تعینات ہندوستانی عملے کے ارکان کی بھی جلد وطن واپسی کا امکان ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں یہ جانکاری دی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے دورہ روس اور روسی فوج میں پھنسے ہندوستانیوں کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہمارے قومی سلامتی کے مشیر اعلیٰ سطح کی 12ویں بین الاقوامی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
سیکورٹی معاملات کے ذمہ دار حکام وہ شرکت کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں اور انہوں نے اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات سمیت کئی دیگر میٹنگز بھی کیں۔ انہوں نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جو دو طرفہ ایجنڈے کا حصہ ہیں اور برازیل کے سیلسو اموریم سمیت کئی دیگر کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ’’جہاں تک ہندوستانی شہریوں کا تعلق ہے، ہم ان معاملات کو مختلف سطحوں پر بہت فعال طور پر اٹھا رہے ہیں، بشمول روسی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وہاں کی کئی دیگر تنظیموں کے ساتھ،‘‘ ترجمان نے کہاکہ ہم ان تمام ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں جو اب تک ہمارے رابطے میں آئے ہیں اور رہا ہونا چاہتے ہیں۔
ایسے 10 لوگ ہندوستان واپس آچکے ہیں۔ روسی فریق نے کہا ہے کہ وہاں موجود دیگر ہندوستانیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا اور وہ وطن واپس آجائیں گے۔
ایم ایس وی آئرش نامی جہاز پر سوار 16 ہندوستانی عملے کے ارکان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہاکہ “ایک لڑکی، جو جہاز پر تعینات عملے کے ارکان میں سے تھی، واپس آگئی ہے۔
ہم نے ان 16 افراد کے لیے سفارتی رابطے کا مطالبہ کیا تھا جو ہمیں مل گیا اور ہمارے حکام نے ان سے ملاقات کی۔ وہ خیریت سے ہیں اور جہاز پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جہاں تک ان کی رہائی کا تعلق ہے، اس کے ملازمت کے معاہدے کی کچھ شرائط سے متعلق کچھ پیچیدگیاں ہیں، ان کے حل ہونے کے بعد وہ واپس آجائیں گے۔