[]
تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہونے والے 9 طلبہ نے خودکشی کرلی ہے جن میں 7 طلبہ نتائج جاری ہونے کے ایک ہی دن میں خودکشی کرلئے۔
چہارشنبہ کی صبح 11 بجے نتائج جاری کیے گئے، کل شام تک کل سات طالب علموں نے خودکشی کی ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے کولور سے سائی تیجا ، عطاپور کی ہرینی، اوچیلا پور گاؤں کی ساتوک، ڈوراگاڑی گاؤں کی گٹکا تیجسوینی، موڈی گونڈہ کی ویشالی اور چلوکوڈو گاؤں کی بھارگوی نے ناکامی سے مایوس ہو کر خودکشی کی تھی تھے۔
اور آج رنگاریڈی میں ایک لڑکی اور منچریال ضلع میں ایک لڑکے نے بھی امتحان میں ناکامی سے مایوس ہو کر خودکشی کرلی۔ اب تک نتائج کی وجہ سے خودکشی کرنے والے طلبہ کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، ان میں سب سے زیادہ سات لڑکیاں ہیں۔