سعودی عرب۔ اپریل کے آخری ہفتہ کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

امسال مملکت میں بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ گزرے برسوں میں فروری ہی سے گرمی کا آغاز ہوا کرتا تھا مگر اس سال اپریل کے اختتام پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپریل کے آخری ہفتے کے دوران مملکت کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

عاجل کے مطابق بیان میں مملکت کے مغرب میں خاص طور پر مکہ مکرمہ ریجن میں 50 سے 60 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔قومی مرکز نے مئی کے پہلے ہفتے میں مکہ مکرمہ، الباحہ، تبوک، عسیر، جازان اور ریاض کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

مملکت کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے بارش کی پیشگوئی کے باعث الرٹ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *