افسران نے بتایا کہ اب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پولیس فورسز و مرکزی جانچ ایجنسیوں کو بیرون ملک میں چھپے بھگوڑوں یا دیگر معاملوں پر انٹرپول سے جانکاری مانگنے میں آسانی ہوگی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 7 جنوری کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’بھارت پول‘ کی شروعات کر دی۔ سی بی آئی کی طرف سے تیار کردہ اس آن لائن پورٹل کو لانچ کیے جانے سے ریاستوں کی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو خاطر خواہ فائدہ ملنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت پول سے ریاستوں کی پولیس اور مرکزی قوانین کو نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کو انٹرپول کے ذریعہ بین الاقوامی پولیس کی مدد کے لیے جانکاری شیئر کرنے کی سہولت ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی ملک کا قومی مرکزی بیورو ہے جو انٹرپول سے متعلق معاملوں کے لیے ذمہ دار ہے۔ اب بھارت پول لانچ ہونے سے کئی طرح کی آسانیاں میسر ہو جائیں گی۔ سرکردہ افسران نے بھارت پول کے بارے میں بتایا کہ نئے آن لائن پلیٹ فارم بھارت پول سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پولیس فورسز اور مرکزی جانچ ایجنسیوں کو بیرون ممالک میں چھپے بھگوڑے افراد یا دیگر معاملوں پر انٹرپول سے جانکاری مانگنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے ذریعہ گزارشات جلد بھیجی جا سکیں گی۔
بھارت پول کی لانچنگ کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’بھارت پول کے لانچ ہونے کے بعد ملک کی تمام پولیس اور دیگر ایجنسیاں فوری کارروائی کر پائیں گی۔ یہ پورٹل ملک کی تحقیقات کو ایک نئے دور میں لے کر جائے گا۔‘‘ انھوں نے بھارت پول کے کچھ اہم فوائد کا بھی تذکرہ کیا۔ آئیے ہم یہاں جانتے ہیں کہ بھارت پول سے ہونے والے 5 اہم فائدے کیا ہیں۔
-
جوڑنا: ملک میں انٹرپول کے لیے قومی مرکزی بیورو کی شکل میں سی بی آئی کو انٹرپول رابطہ افسران اور یونٹ افسران کو شامل کر کے ملک کے سبھی لاء انفورسمنٹ ٹریبونل کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر جوڑتا ہے۔
-
انٹرپول نوٹس: کسی بھی معاملے میں انٹرپول کو نوٹس بھیجنے کے لیے تیزی سے گزارش کی جا سکے گی، ساتھ ہی یہ محفوظ اور تیار کردہ بھی رہے گا۔ یہ دنیا بھر کی سبھی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے لیے گلوبل انفارمیشن کا پلیٹ فارم ہے۔
-
انٹرپول حوالہ: انٹرپول چینلوں کے ذریعہ 195 ممالک سے مجرمانہ معاملوں اور بیرون ممالک میں جانچ کے لیے ہندوستانی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو فوری بین الاقوامی مدد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
-
نشریہ: مدد کے لیے 195 بیرونی ممالک سے گزارش یا ان کے ذریعہ شیئر کی گئی مجرمانہ خفیہ جانکاری کو کارروائی یا ہندوستانی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو جانکاری کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔
-
وسائل: ضروری دستاویزات اور صلاحیت پیدا کرنے والے وسائل تک رسائی فراہم کرے گا۔ جانچ ایجنسیوں کی کامیابی کی کہانیوں اور نئے واقعات کو ظاہر کرنے کے لیے بھارت پول ایک اہم ونڈو کی شکل میں کام کرے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔