انٹر نیشنل انڈین اسکول میں عامر بن طالب کی 35 سالہ خدمات پر ستائشی صداقت نامہ پیش

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سفارتخانہ ہند ریاض کی سرپرستی میں چلنے والے انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں عامر بن طالب نے اپنی خدمات کے 35 سال مکمل کئے جس پر اسکول انتظامیہ نے انھین ستائشی صداقت نامہ عطا کیا۔ اسکول کی پرنسپل و HOI محترمہ میرا رحمان نے انھیں ایک تہنیتی تقریب میں یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

 

عامر بن طالب کا تعلق اورنگ آباد (مہاراشٹرا) سے ہے۔ انتظامی شعبہ سے تعلق رکھنے والے عامر بن طالب اسکول مین ایک بے حد محنتی، دیانتدار اور فرض شناس کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ عامر اسکول کے اولیاء مدرسہ میں بھی کافی مقبول ہیں۔ وہ ریاض اور اورنگ آباد کے سماجی حلقوں میں بھی کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *