مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل بربریت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیاں اور ہماری قوم کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم ہمیں مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے سے کبھی نہیں روک سکیں گے۔
حماس نے زور دے کر کہا: جب تک فلسطین کی آزادی اور ہمارے حقوق حاصل نہیں ہو جاتے، تب تک غاصب رجیم کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔
اس بیان میں کہا گیا: ہم مجاہد جعفر احمد دبابسہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں، جو قابض صیہونی فوج کی بربریت کا شکار ہوئے۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم اپنی مزاحمتی اور قومی شخصیات کے خلاف قابض رجیم کے جرائم کے جواب میں پورے مغربی کنارے میں انتقامی کارروائیوںمیں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔”