برٹش ریٹیل کنسورٹیم (بی آر سی) نے بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر، جسے فروخت کے لحاظ سے گولڈن کوارٹر کہا جاتا ہے، کے دوران خریداری تقریباً ٹھہر سی گئی۔
برطانیہ میں اس وقت ملازمت کے شعبہ میں ایک بڑا بحران کھڑا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ برطانیہ کے بڑے رٹیلرس نے آگاہ کیا ہے کہ رواں سال انھیں ہزاروں ملازمتوں میں کٹوتی کرنی پڑ سکتی ہے۔ ریٹیل صنعت پر لگائی جا رہی بہت زیادہ ڈیوٹی فیس اور روزگار لاگت میں اضافہ کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں کرسمس خریداری سیزن کے دوران امید سے بہت کم خریداری دیکھنے کو ملی ہے۔
برٹش ریٹیل کنسورٹیم (بی آر سی) کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر ماہ (جسے فروخت کے لحاظ سے گولڈ کوارٹر کہا جاتا ہے) کے دوران فروخت تقریباً ٹھہر سی گئی۔ یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب کمپنیاں سب سے زیادہ کمائی کرتی ہیں۔ بڑھتی مہنگائی اور لگاتار ریٹیل صنعت میں بڑھتے ٹیکسز کی وجہ سے رٹیلرس کو ملازمین کو تنخواہ ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس سے ملازمت کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ بھی سال در سال خریداری میں کمی کر رہے ہیں۔
بی آر سی کے مطابق دسمبر تک 3 ماہ کے دوران برٹش ریٹیل فروخت میں محض 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ حالانکہ لوگوں نے فیسٹیول سیزن میں خوردنی اشیاء و مشروبات پر زیادہ خرچ کیا جس سے دیگر مصنوعات کی فروخت میں کمی آئی۔ 2024 کے دوران مجموعی فروخت میں 2023 کے مقابلے 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جو ظاہر کرتا ہے کہ لوگ خرچ کو لے کر محتاط ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ برطانیہ اس وقت دہائیوں میں سب سے خراب مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے۔
مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین نے تنبیہ دی ہے کہ لیبر پارٹی کے بجٹ میں کی گئی تبدیلی، جن میں اپریل سے مالکان قومی انشورنس تعاون میں 25 بلین پاؤنڈ کا اضافہ اور قومی منیمم تنخواہ میں 6.7 فیصد کا اضافہ شامل ہے، کمپنیوں کو ملازمتیں گھٹانے یا سامان کی قیمتیں بڑھانے کے لیے مجبور کر سکتے ہیں۔ ریٹیل انڈسٹری کے ماہر تجزیہ کار کلائیو بلیک نے ’دی گارجین‘ سے کہا کہ انھوں نے 2025 کے لیے اپنے فوڈ انفلیشن کا اندازہ 1.5 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ حکومت کی پالیسی اب جنرل اسٹور کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کی اہم وجہ بن گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔