لوک سبھا الیکشن مرحلہ دوم کی انتخابی مہم کا اختتام

[]

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن مرحلہ دوم کی زوردار انتخابی مہم چہارشنبہ کی شام ختم ہوگئی۔ 26  اپریل کو 13  ریاستوں میں 89 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گزشتہ جمعہ کو مرحلہ اول میں 21  ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 102 حلقوں میں تقریباً 65.5 فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔

 26  اپریل کو کیرالا کے 20‘ کرناٹک کے 28‘ راجستھان کے 13‘ مہاراشٹرا کے 8‘ اترپردیش کے 8‘ مدھیہ پردیش کے 7‘ آسام کے 5‘ بہار کے 5‘ چھتیس گڑھ کے 3‘ مغربی بنگال کے 3  اور منی پور‘ تریپورہ اور جموں وکشمیر کے 3 حلقوں (فی کس ایک) میں پولنگ ہوگی۔

مرحلہ دوم کے ممتاز امیدواروں میں مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر (ترواننت پورم)‘ بی جے پی کے تیجسوی سوریہ (کرناٹک)‘ ہیما مالینی اور ارون گوئل (اترپردیش)‘ کانگریس قائدین راہول گاندھی(وائناڈ)‘ ششی تھرور (ترواننت پورم)‘ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش اور سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی(جنتادل ایس) شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *