غزہ: شہداء کے تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فلسطینی وزارت صحت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے: قابض صہیونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف قتل عام کے چھے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 79 فلسطینی شہید جب کہ 86 زخمی ہوئے۔

اس طرح غزہ کے جنگ کے شہداء کی تعداد 34 ہزار 262 جب کہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 229 ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 7000 سے زائد لوگ اب بھی لاپتہ ہیں اور اس جنگ کے 72 فیصد سے زیادہ متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *