[]
کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ مودی کہتے ہیں انہوں نے بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ کیا کیا ہے آپ نے؟ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے جو بڑے بڑے کارخانے قائم کیے تھے، آپ انہیں فروخت کر رہے ہیں اور کھا رہے ہیں۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ اس ملک میں یہ ہو رہا ہے کہ دو دکاندار ہیں اور دو خریدار ہیں۔ دکاندار مودی-شاہ ہیں اور خریدار امبانی-اڈانی ہیں۔ کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ مودی اور شاہ ملک کی عوام کے لیے نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کے لیے جی رہے ہیں۔ انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ (مودی اور شاہ) ان (امبانی اور اڈانی) کے لیے اقتدار چاہتے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔