[]
گوہاٹی: اے آئی یو ڈی ایف (آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ) سربراہ بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ وہ سرکاری دینی مدارس کو بند کردینے کے حکومت ِ آسام کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔
دھوبری کے رکن ِ پارلیمنٹ نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ‘ آسام میں بند تمام مدرسوں کو پھر سے کھول دینے کا حکم دے گی۔ انہوں نے منگل کے دن انتخابی مہم کے حاشیہ پر میڈیا سے کہا کہ حکومت ِ یوپی نے مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سپریم کورٹ نے مذمت کی۔ اس حوالہ سے میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔