[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا۔
پلوشہ خان کا کہنا ہے کہی ایک جماعت پاکستان میں ایسی ہے جو مفاہمت نہیں چاہتی، پارلیمنٹ میں صدرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بار بار مفاہمت کی پیشکش کی، اپوزیشن نے ہر بار مفاہمت سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جب چین کے صدر نے آنا تھا تو قیدی نمبر 804 کے لوگوں نے انتشار پھیلایا، اب ایرانی صدر پاکستان آئے ہیں تو بھی قید نمبر 804 کے لوگوں کا یہی ارادہ ہے۔