حافظ محمد مواد احمد
کھمم میں جاریہ ماہ کے 15 تاریخ سے 17 تاریخ تک تبلیغی اجتماع کا انعقاد اجتماع گاہ میں تیاریاں جاری پینڈیال ڈالنے کا کام مکمل۔۔۔
کھمم اور ورنگل ضلع کو ملاکر دو اضلاع کا تبلیغی اجتماع کھمم شہر کے جدید عید گاہ گلہ گوڑم کے وسیع و عریض میدان میں جنوری 15 تاریخ کے ظہر سے 17 جنوری کے ظہر تک منعقد کیاجارہاہے اجتماع کی تیاریاں جاری ہے اجتماع میں 25 ہزار سے زائد فرزندانِ توحید شرکت کریں گے جدید عید گاہ گلہ گوڑم کے وسیع و عریض میدان میں پینڈیال نصب کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا اجتماع گاہ میں تین طعام ہال بنائیں گئیں عارضی طور پر وضوخانے اور بیت الخلا تعمیر کیے گئیں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کے ہدایت پر اجتماع گاہ میں آبی سربراہی کے لیے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداران کو دی گئی ٹی ناگیشور راؤ نے عہدیداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے اجتماع گاہ کے پاس صاف صفائی کے کام کو مکمل کیاجائے شرکاء اجتماع کے لیے اجتماع گاہ میں معقول انتظامات کیے جارہے ہے اجتماع کا اختتام 17 جنوری کو نماز جمعہ سے قبل ھوجائے گا