[]
پارلیمانی انتحابات میں انڈیا اتحاد کی کامیابی کا دعویٰ , ملک کی عوام میں منافرت پھیلانے کا وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام
نظام آباد میں منعقدہ جنا یاترا سے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا خطاب
نظام آباد 22/اپریل (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی عوام میں منافرت پیدا کرتے ہوئے ووٹ حاصل کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو ملک سالمیت کےلئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں مجوزہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں شکست کا خوف طاری ہو چکا ہے اے ریونت ریڈی نے آج سہ پہر قدیم کلکٹریٹ گراؤنڈ نظام آباد پر حلقہ پارلمینٹ نظام آباد کے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کی تائید میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام جنا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس جلسہ کی صدرات صدر ضلع کانگریس کمیٹی مانالہ موہن ریڈی نے کی وزیر اعلیٰ اے ریونت ،ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں کانگریس برسر اقتدار آنے پر عوام کے اثاثے جات مسلمانوں میں تقسیم کردئیے جائیں گے وزیراعظم نریندر مودی کے اس طرح کے بیان سے ملک کو نقصان ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہےاے ریونت ریڈی نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے تمام طبقات کی عوام ایک دوسرے کی عید وتہوار میں شرکت کرتے ہیں وراثت کی تقسیم کے قوانین کے مطابق ہوگئی نہ کہ زبردستی کسی سے چھین کر دوسروں کی حوالے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے13سال گجرات کے چیف منسٹر اوردس سال سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائزرہے ہیں اس کے باوجود وہ غلط اور گمراہ کن پروپگنڈہ کررہے ہیں ملک کی عوام انتخابات میں بی جے پی شکست سے دوچار کرتے ہوئے دستور اور جمہوریت کا تحفظ کریگی
اے ریونت ریڈی نے حلقہ پارلمینٹ نظام آباد امیدوار ٹی جیون ریڈی کو ایک کسانوں کا حقیقی قائد قرار دیا جو کسانوں کے مسائل سے مکمل طور پر واقفیت رکھتے ہیں انہوں کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت کے قیام کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت میں انہیں(جیون ریڈی ) بحثیت مرکزی وزیر زراعت مقرر کیا جائیگا تاکہ ملک کسانوں کے مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جاسکیں اے ریونت ریڈی نے کہا کہ 2014 انتخابات میں اس حلقہ سے سابقہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی دختر کے کویتا نے بودھن شوگر فیکٹری کی کشادگی کا سو دن کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کو فراموش کردیا اس طرح 2019 کے انتخابات میں دھرم پوری اروند ہلدی بورڈ کے قیام کا وعدہ کرتے ہوئے ایک بانڈ پیپر تحریر کرتے ہوئے صرف پانچ دنوں ہلدی بورڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک بھی ہلدی بورڈ قائم نہیں ہوسکا دو نوں اراکین پارلیمنٹ نے ضلع نظام آباد کے کسانوں کو دھوکہ دیا
اے ریونت ریڈی نے عوام سے استفسار کیا کہ کیا وہ بی آر ایس اور بی جے پی جیسی دھوکہ دینے والی جماعتوں کے امیدوار کو ساتھ دیں گے اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے مرکزی مودی حکومت کو مخالف تین سیاہ قوانین واپس لینے پر مجبور کیا تھا ارمور اور نظام آباد کے کسانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابقہ میں ان کی جانب سے ارمور میں منعقدہ ہڑتال میں بذات خود شرکت کی تھی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ضلع نظام آباد کی ایک تاریخ ہے اس ضلع نے کئی ایک قداور قائدین تلنگانہ تحریک کے جہدکار وں کے علاوہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی باکسر نکہت زرین اور ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والی پورنا کھلاڑیوں کا تعلق بھی نظام آباد سے رہا اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کے لئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ایک عظیم دستور مدون کیا ہے اور ہندوستان اسی دستور کے تحت چلیگا جمہوریت کی بقاء اور دستور کے تحفظ کے لئے کانگریس پارٹی کے قائد راہول گاندھی انتھک جدوجھد کررہے آئندہ مسقبل کے وزیراعظم راہول گاندھی بنانے کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے وہ حلقہ پارلمینٹ نظام آباد سے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے لئے روانہ کریں اے ریونت ریڈی 15/اگسٹ کے اندرون کسانوں کے دو لاکھ روپیے قرض معافی کرنے اعلان کیا
انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے تحت مختلف 6 کے منجملہ 5اسکمیوں پر عمل آوری کی جارہی ہے اس جلسہ عام سے ورکنگ صدر پی سی سی ورکن کونسل مہیش کمار گوڑ ،محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ براۓ اقلیت وکمزور طبقات، اراکین اسمبلی ڈاکٹر بھوپت ریڈی ، سدرشن ریڈی ، مدھو گوڑ یاشکی سابقہ ایم پی و صدر نشین پرجا کمیٹی ، لکشمن گورنمنٹ وہپ نے بھی کیا شہ نشین ریاستی وزیر سریدھر بابو ، صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ،ارکلہ نرسا ریڈی ، سینئر قائد کانگریس پارٹی سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خاں پاپا ، ڈپٹی میئر ایم اے فہیم،محمد عبدالقدوس کارپورئٹر جاوید اکرم سابقہ صدر ضلع اوقاف، سمیر احمد زونل صدر نظام آباد آل انڈیا قومی تنظیم ،عبود بن حمدان کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے
کانگریس اقلیتی قائدین کی جانب سے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو تہنت پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا جلسہ عام میں حلقہ پارلیمنٹ کے اسمبلی حلقوں سے کانگریس قائدین و عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اے ریونت ریڈی مقررہ وقت سے چار گھنٹے تاخیر سے عادل اباد سے نظام آباد پہنچے تھے