قطر کے وزیراعظم کی دوحہ میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی ویب سائٹ 21 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر اور ابوظہبی کے نائب امیر طحنون بن زاید سے ملاقات کی۔ 

قطر کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAM) نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس ملاقات میں قطر کے وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں انجام پارہی ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *