[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صدر رئیسی پاکستانی حکام کی سرکاری دعوت پر پاکستان کا دورے کررہے ہیں۔ اس سفر کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو اپنی پالیسی میں خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کی حکومت میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔
کنعانی نے دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی حکام نے متعدد مرتبہ منصوبے پر پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ہے۔