پی ایم مودی کے ’ملکیت‘ والے متنازعہ بیان پر راہل گاندھی نے شاعرانہ انداز میں کیا حملہ

[]

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 21 اپریل کو کہا تھا کہ کانگریس پارٹی کی منشا اس ملک میں خواتین کے زیورات اکٹھے کر مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی ہے۔ وہ آپ کے گلے کے ’منگل سوتر‘ کو ضبط کر لیں گے اور پھر اسے اقلیتوں میں تقسیم کر دیں گے۔ پی ایم مودی نے اس کے لیے سابق وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کا حوالہ دیا تھا کہ ملک کی ملکیت پر پہلا حق اقلتیوں کا ہے۔ وزیر اعظم کے اس متنازعہ بیان پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا تھا کہ ’’مخالفین پر جھوٹے الزامات عائد کرنا آر ایس ایس اور بی جے پی کی ٹریننگ کی خاصیت ہے۔ انھوں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ انھیں آر ایس ایس کی تہذیب سے ملا ہے۔‘‘ کھڑگے نے مزید کہا تھا کہ ملک کی 140 کروڑ عوام ان کے دھوکے میں آنے والی نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *