بی جے پی بمقابلہ انڈیا اتحاد: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 102 حلقوں میں پولنگ شروع

[]

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں 102 حلقوں میں پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

ملک کی 21 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 102 حلقوں میں پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ انتخابات بی جے پی بمقابلہ انڈیا اتحاد کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ بی جے پی مذہب کے نام پر ہندوؤں سے ووٹ مانگ رہی ہے تو دوسری طرف انڈیا اتحاد اسے جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک بچانے کے لئے میدان میں ہے اور ہندوستان کے اتحاد کی خاطر لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کررہا ہے۔

پہلے مرحلہ میں آج 102 حلقوں میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔

پہلے مرحلے کے تحت تامل ناڈو کی تمام 39، راجستھان کی (12)، اتر پردیش کی (8)، مدھیہ پردیش کی (6)، اتراکھنڈ کی (5)، اروناچل پردیش کی (2)، میگھالیہ کی (2) انڈمان اور نکوبار جزائر کی (1)، میزورم کی (1)، ناگالینڈ کی (1)، پڈوچیری کی (1)، سکم کی (1) اور لکشدیپ کی (1) لوک سبھا نشست کے لئے ووٹنگ کا آغاز عمل میں آیا۔

اس کے علاوہ آسام اور مہاراشٹرا کی پانچ پانچ، بہار کی چار، مغربی بنگال کی تین، منی پور کی دو اور تریپورہ، جموں و کشمیر اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک نشست کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *