[]
تقریر کے درمیان جب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اسٹیج سے لوگوں کو ہندو ہونے کا خیال دلانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہندو ہیں اور مہادیو کے بھکت ہیں تو بیٹھ جائیں۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اور دیگر لیڈران کے اس اعلان سے کچھ لوگ رکتے ضرور نظر آئے مگر یہ اعلان سن کر سب مسکرانے ضرور لگے تھے۔
اس واقعے پر ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی عوام صرف 4 ماہ میں بی جے پی سے ناراض ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو جلسے میں روکنے کے لیے بھگوان کی قسمیں دینی پڑ رہی ہیں۔ عوام نے بی جے پی کو ہٹانے کا ارادہ کر لیا ہے اور عوام ہی مالک ہے۔ اس بار 400 سیٹیں جیتنا اس کا خواب ہی رہ جائے گا۔ بی جے پی اقتدار سے باہر جانے کے لیے تیار ہے۔