حزب اللہ کی صیہونی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش، بیک وقت ایک سو میزائل داغے گئے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی جانب درجنوں راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔

صہیونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے لکھا ہے کہ ایرانی حملے کے عین وقت حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے صیہونی ٹھکانوں  پر سو سے زیادہ راکٹ داغے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محور کی حامی جماعت کے رکن حسن عزالدین نے کہا کہ ہم نے جو حملے طوفان الاقصیٰ  کے پہلے دن سے شروع کیے تھے وہ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ان تباہ کن حملوں نے صیہونی رجیم کو نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی قوم اور اس کی ثابت قدم مزاحمت کی مدد جاری رکھیں گے تاکہ غزہ کے شہریوں پر جاری وحشیانہ حملوں کو روکا جا سکے۔

عزالدین نے کہا کہ صیہونی حکومت کی منحوس موجودگی کے باعث خطے میں تناو اور نا امنی ہے۔ تاہم  اس وقت لبنان کے بعض علاقوں پر صیہونی دشمن کے حملوں کی وجہ سے مزاحمتی قوتوں کا رد عمل حملوں کی شدت اور جدید ہتھیاروں کے استعمال کے لحاظ سے یکسر مختلف ہو گیا ہے جو یقینا غاصب رجیم کو لے ڈوبے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *