[]
کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ
کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ
سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کی جانب سے دعوت افطار۔پرشانت ریڈی، باجی ریڈی گوردھن کا خطاب
نظام آباد:9/ اپریل (اردو لیکس)سابق رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے کے کے گارڈن فنکشن ہال ڈرائیور کالونی دھرم پوری ہلز پر دعوت افطار و طعام کا انعقاد عمل میں آیاجس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے شرکت کی۔
اس دعوت افطار میں بی آرایس نظام آباد حلقہ پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن، سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم،پربھاکر ریڈی سابق نوڈا چیرمین، صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان، سابق ڈپٹی مئیر میر مجاز علی، بی آرایس اقلیتی سیل صدر نوید اقبال، محمد فیاض الدین سابق صدر وقف کمیٹی نظام آباد، عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل بی آرایس پارٹی،شیخ علی صابری، محمد معز کوآپشن ممبر ضلع پریشد نظام آباد، عبدالمتین نائب صدر ٹاؤن بی آرایس، ایم اے باری آرگنائزنگ سکریٹری بی آرایس پارٹی، شاہنواز، بی آرایس کارپوریٹر اکبرحسین،امر فاروق، ایم اے رشید جاوید، محمد عبدالقدوس این آر آئی،رفیق قریشی، شیخ صادق، شیخ رحیم چھوٹو،سجیت سنگھ ٹھاکر، ستیہ پرکاش، سدم روی چندر کے علاوہ کارکنوں، قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس، بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے نظام آباد میں اروند کی کامیابی کیلئے کانگریس نے جیون ریڈی کوامیدوار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرریونت ریڈی نے انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے تاکہ کامیاب ہونے کے بعد مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی طرح یہ بھی بی جے پی کے چیف منسٹر بن سکے۔ بی جے پی کی کامیابی کیلئے اسمبلی انتخابات میں نظام آباد سے شبیر علی کو مقابلہ کروایا گیا تھا اور اب بھی بی جے پی کے کامیابی جیون ریڈی کو ٹھہرایا کیا گیا جگتیال میں گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو صرف 12 ہزار ووٹ آئے تھے
اور بی جے پی کو 70 تا 80 ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ سدرشن ریڈی اور اروند کے درمیان مفاہمت ہونے کی وجہ سے ہی بودھن سے اروند نے کمزور امیدوار کو ٹھہرا کیا تھا جس کی وجہ سے شکیل عامر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی سے مقابلہ کرنے کی طاقت صرف کے سی آر کو ہے اور کے سی آر آخری دم تک بی جے پی کیخلاف جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں سیکولر قائد باجی ریڈی گوردھن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نظام آباد پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ بی آرایس پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے اور بی جے پی کیخلاف تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا جس کی وجہ سے رگھو نند ن راؤ، ایٹالہ راجندر اور دیگر عہدیداروں کو بی آرایس کیخلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بی جے پی کے اہم امیدوار کو شکست دینے میں بی آرایس پارٹی آگے رہی انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں رمضان کے موقع پر ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی جاتی تھی
اور گذشتہ تین ماہ سے امام اور موذنین کو عزیزیہ نہیں دیا گیا اس موقع پر سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی آرایس کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ آخر میں صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان نے رخت انگیز دعا کی اور بعد نماز مغرب شرکاء کیلئے طعام کا بھی نظم کیا گیا تھا۔