[]
حیدرآبا: مولا نا عبید الرحمن قاسمی ندوی رکن تاسیسی مجلس علمیہ،مولانا محمد مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدر آباد مولانا ظہیر الدین قاسمی رکن شوری مجلس علمیہ نے اپنے مشتر کہ صحافتی بیان میں ام المدارس دار العلوم دیو بند کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیو بند برصغیر میں اسلام کی نشر و اشاعت کا مرکز اور علوم دینیہ کی تعلیم کا عظیم سر چشمہ ہے۔
دارالعلوم دیو بند کی دینی و اصلاحی تحریک سے ہندوستان میں اسلامی علوم و معارف کا ایسا چرچا ہوا کہ ساری مسلم دنیا میں اس کی گونج سنائی دی۔ فضلائے دارالعلوم ہزاروں کی تعداد میں برصغیر ہی نہیں بلکہ اقطاع عالم میں علوم دینیہ کی نشر و اشاعت کی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں ہر جگہ ممتاز حیثیت حاصل ہے۔
رمضان المبارک کے مسعود موقع پر دار العلوم کے سفیر منشی طاہر حیدر آباد تلنگانہ تشریف لا چکے ہیں۔ اہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عطیات، زکوۃ، صدقات وغیرہ سے بھر پور تعاون فرمائیں۔
سفیر صاحب سے فون نمبر 8958310313 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔